ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرول پر سبسڈی:ایک دن میں 2لاکھ 51 ہزاربائیکرز نے رجسٹریشن کروالی

پٹرول پر سبسڈی:ایک دن میں 2لاکھ 51 ہزاربائیکرز نے رجسٹریشن کروالی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:حکومت کی جانب سے پٹرول سبسڈی اسکیم کے بعد  ایک ہی دن میں 2 لاکھ 51 ہزار سے زائد بائیکرز نے رجسٹریشن کروائی۔

ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کے مطابق شہریوں نے 2 ہزار روپے سبسڈی حاصل کرنے کے لیے موبائل ایپ اور ہیلپ لائن کے ذریعے اندراج کروایا، جبکہ اب تک 51 ہزار بائیکرز کو سبسڈی جاری بھی کی جا چکی ۔

انہوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ بائیکرز کو روزانہ کی بنیاد پر سبسڈی کی رقم ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی۔ رجسٹریشن کے بعد شہریوں کا ڈیٹا محکمہ ایکسائز کی جانب سے تصدیق کے عمل سے گزارا جاتا ہے، جس کے بعد ادائیگی کے لیے آگے بھیجا جاتا ہے۔

ڈی جی ایکسائز کے مطابق فری بائیکس کی منتقلی کے بعد صرف 30 گھنٹوں میں 8 ہزار شہریوں نے بائیک ٹرانسفر کروائی، جبکہ عام دنوں کے مقابلے میں بائیک ٹرانسفر کی شرح میں تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ ایکسائز کے اعداد و شمار کے مطابق 5 اپریل تک 2 کروڑ 20 لاکھ بائیکس کا ڈیٹا ایپ میں اپ لوڈ کیا جا چکا ہے، جس سے اسکیم کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔