ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 گھر والوں کی غیر موجودگی میں  ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار، لاکھوں روپے برآمد

 گھر والوں کی غیر موجودگی میں  ڈکیتیاں کرنے والا ملزم گرفتار، لاکھوں روپے برآمد
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور میں فیصل ٹاؤن پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ہاؤس رابر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کو کوٹ عبدالمالک سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او فیصل ٹاؤن زوہیب اعوان کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم تک رسائی حاصل کی۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم واردات سے قبل علاقے کی ریکی کرتا اور گھر والوں کی غیر موجودگی کی تصدیق کرتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو ریکی کرتے اور بعد ازاں دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم نے اندرونی دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات چوری کیے اور فرار ہو گیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم کے مطابق ملزم نے چوری کے بعد زیورات فروخت کر دیے تھے، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 4 لاکھ روپے سے زائد نقدی برآمد کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے اور اس سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔