سٹی 42 : صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کی ملاقات ہوئی ۔
تفصیلی ملاقات ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر شاہد شہزاد میر نے صدر آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو آزاد جموں وکشمیر بینک کی کارکردگی، درپیش مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے شاہد شہزاد میر کو ہدایت کی کہ آزادجموں وکشمیر بینک کو شیڈول بینک بنانے کے لئے تمام تر توانائیاں بروئے کارلائی جائیں اور اس سلسلے میں انہوں نے صدر آزاد جموں وکشمیر بینک شاہد شہزاد میر کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
ملاقات میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔