ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

گلوکار سلمان احمد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : سوشل میڈیا  پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکن گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 

مقدمہ پولیس کی مدعیت میں ڈیفنس اے میں درج کیا گیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق سلمان احمد کے ایکس پر لاکھوں فالوور  ہیں، سلمان احمد نے قومی اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگینڈا کیا، ملزم نے نفرت انگیز پوسٹ کو  وائرل کیا ۔ 

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سلمان احمد کی پوسٹ ڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے خود دیکھی اور اس پر مقدمہ درج کرنے کے لئے قانونی کارروائی کی ۔ 

گلوکار سلمان احمد کو پی ٹی آئی کے بانی کا قریبی دوست تصور کیا جاتا ہے۔ وہ کافی عرصہ سے پاکستان سے باہر ہے اور پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ پی ٹی آئی کے حامی اس کے پروپیگنڈا کو پھیلانے مین ہمیشہ پیش پیش رہے۔ 

ایک وقت میں جب پی ٹی آئی کا بانی خود بھی  سلمان احمد کے خطرناک پروپیگنڈا  کی زد  میں آ گیا تو پاکستان میں پی ٹی آئی کے ذمہ داروں نے  19 دسمبر 2024 کو اعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بدھ 19 دسمبر کو   پارٹی کے بانی عمران خان کی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر سلمان احمد کی رکنیت ختم کردی ہے۔

بیرسٹر گوہر کی جانب سے نکالے گئے  نوٹیفکیشن کے مطابق سلمان احمد مسلسل سوشل میڈیا پر "غیر ضروری اور گھٹیا پوسٹس" کرتے ہوئے پائے گئے۔

اس  نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا کہ "پوسٹوں میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور حامیوں میں تقسیم اور عدم اطمینان کے بیج بونے کی کوشش کی گئی تھیں"۔

اس اعلان میں اعتراف کیا گیا کہ موسیقار سے سیاست دان بننے والا سلمان احمد سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کے خاندان کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹس میں ملوث تھا۔

نوٹیفکیشن میں لکھا گیا، ’’جبکہ پارٹی نے آپ کے طرز عمل اور بیانات سے خود کو الگ کر لیا تھا اور آپ کو آپ کے طرز عمل کے نتائج سے خبردار کیا تھا۔

پی ٹی آئی سے نکالے جانے کے باوجود سلمان احمد سوشل پلیٹ فارمز پر پی ٹی آئی کے حامیوں کا فیوریٹ رہا اور اب تک وہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا میں مصروف ہے تاہم اب وہ پی ٹی آئی کے بانی پر تنقید نہیں کر رہا۔