سٹی42: سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،سرکردہ خارجی لیڈر شیریں سمیت 9 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی لیڈر شیریں متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، جبکہ وہ متعدد بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہونے کے علاوہ 20 مارچ کو شہید ہونے والے کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کا ذمہ دار بھی تھا، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں گھناؤنے فعل کا بدلے لیتے ہوئے مرکزی مجرم کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا ہے، علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔