(علی رامے)جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے مکمل فعال نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں ، وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی وزراءکی کمیٹی کو دی گئی بریفنگ میں بڑے مسائل کی نشاندہی کر دی کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزراءکمیٹی کو دی گئی بریفنگ میںیہ حقائق سامنے آئے کہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود سیکرٹریٹ کے لئے مختص 822 سرکاری نشستوں پر صرف 232نشستوں پر تعیناتیاں ہو سکیں ۔ایڈیشنل سیکرٹری کی 24 میں سے 15 اور ڈپٹی سیکرٹری کی 50میں سے 20 نشستوں پر جبکہ گریڈ 1سے 16 کی 648نشستوں میں سے 137نشستوں پر تعیناتیاں ہو سکیں۔گریڈ 17 کی 85 نشستوں میں سے 46 نشستوں پر افسران کو ہی تعینات کیا جا سکا۔
جنوبی پنجاب اور ساﺅ تھ پنجاب سیکرٹریٹ میں رابطوں کا فقدان بھی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات آفسران کے گاڑیاں اور دفاتر نہ ہونے کے ساتھ قانونی پیچیدگیاں بھی بڑی وجہ قرار دی گئی ہے۔