ریلوے ورکشاپس غیر معینہ مدت کیلئے بند

ریلوے ورکشاپس غیر معینہ مدت کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کورونا وائرس کے 3مریض سامنے آنے پرریلوے ورکشاپس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیاجائے گا، فیصلہ کمشنر لاہور کی جانب سے انسداد کورونا مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کیا گیا ،حتمی اعلان وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکریں گے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کے تمام انجن شیڈ بھی ایک روز کے لیے بند کردئیے گئےہیں۔چئیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی منظوری کے بعد ریلوے ورکشاپس کوبند کرنے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمشنر لاہور کی جانب سے ڈویژنل سپرانٹنڈنٹ ورکشاپس کو مراسلہ لکھا گیا ،بعد ازاں ملاقات بھی ہوئی۔ کمشنر نےڈی ایس لاہور کو ورکشاپس کو دس روز کے لیے بند کرنے کا کہاہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer