ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 226 ٹریفک حادثات، 280 افراد زخمی

لاہور میں 226 ٹریفک حادثات، 280 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 226 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 280 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 107 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 173 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔