ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا، قومی ادارہ صحت نے اس حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

قومی ادارہ صحت کے جاری الرٹ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور پیٹ کے امراض پھیلنے کازیادہ خدشہ ہے، اس کے علاوہ آنکھوں کی بیماری اور بچوں میں خسرہ پھیلنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال نے اسلام آبادمیں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ سیلاب زدہ علاقوں کی 24 گھنٹےمانیٹرنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت صحت تمام صوبائی حکومتوں،عالمی ادارہ صحت اوریونیسف سے بھی رابطے میں ہے۔

وزیرصحت نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں ادویات اور ڈاکٹرز بھیجے گئےہیں،پنجاب سے ابھی ڈیمانڈ نہیں آئی،سیلاب کل سندھ کو ہٹ کرے گا اس کیلئے صوبہ اور وفاق الرٹ ہیں۔