درنایاب:واسا اور پی ایچ اے نے سنگین غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئےکلمہ چوک سے ملحقہ پارک میں زیر زمین واٹر ٹینک کی تعمیر کےبعد پارک کی بحالی کا کام ادھورا چھوڑ دیا گیا۔
برکت مارکیٹ سے کلمہ چوک کی جانب مین روڈ پر کھدائی کی گئی،منصوبے کیلئے کھدائی کر کے سڑک کو دوبارہ بحال نہ کیا گیا۔
واسا نے علی بلاک گارڈن ٹاون پارک میں زیر زمین واٹر ٹینگ بنا کر آپریشنل کیا،کنٹریکٹر نے پارک کے کام کو مکمل کرکے ایریا پی ایچ اے کے سپرد کردیا تاہم پی ایچ اے نے تاحال نہ پارک کو بحال کیا نہ ہی جنگلہ لگا کر چار دیواری کی گئی۔
واسا کے کنٹریکٹر غیر معمولی فنشنگ کا کام بھی ادھورا چھوڑ گئے۔مین روڈ پر ڈرین ڈالنے کے بعد روڈ کو کھلا چھوڑ دیا گیا۔
پارک سے نکالی گئی مٹی واپس پوری کرکے پارک کو لیول بھی نہ کیا گیا۔شہریوں نے وزیراعلی سے ادھورا چھوڑا گیا کام مکمل کرانے کی استدعا کردی۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App