ایشیا کپ؛  قذافی سٹیڈیم میں مفت شربت گل بہار کے سٹال

Qaddafi Stadium, Sharbat e Gulbahar free stalls, Asia Cup, Super Four matches, Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس:  قذافی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ دیکھنے آئے شائقین کے لئے مرحبا لیبارٹریز کا احسن اقدام۔سخت گرمی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین آئے کرکٹ شائقین کے لئے مرحبا شربت گل بہار کے سٹالز لگائے گئے ۔
 
پاکستان کے معروف ہربل ادارے مرحبا لیبارٹریز کی جانب سے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کا پہلا میچ دیکھنے آئے شائقین کرکٹ کو سخت گرمی سے بچانے کے لئے مرحبا شربت گل بہار پلایا گیا۔ڈائریکٹر سیلز ارشاد بھٹی نے کہا کہ پاکستان میں 14 سال بعد ایشیا کپ کے انعقاد پر شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔شائقین کرکٹ کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لئے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف مرحبا شربت گل بہار کے سٹالز لگائے گئے ہیں

شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سپر فور مرحلے کا پہلا میچ دیکھنے پہنچی۔سخت گرمی سے نڈھال شائقین کرکٹ نے مرحبا شربت گل بہار کو پی کر خود کو تازہ دم کیا اور بھرپور جوش و جذبے سے سرشار ہو کر پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم داخل ہوگئے

مرحبا لیبارٹریز کا پیغام ہے کہ جہاں پیار ہوگا وہاں شربت گل بہار ضرور ہوگا ۔