ڈینگی کا خطرہ مزید شدید، دو مریضوں کی حالت تشویشناک

 ڈینگی کا خطرہ مزید شدید، دو مریضوں کی حالت تشویشناک
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عظمت مجید : لاہور میں ڈینگی خطرناک حد تک بڑھ گیا ،لاہور میں ڈینگی کے مزید 47 مریض سامنے آگئے ۔ ہسپتالوں میں زیر علاج2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
 ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں ڈینگی کے مزید 47 مریض رپورٹ ہوگئے۔لاہور کے ہسپتالوں میں زیر علاج 2 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں ڈینگی بخار کے مجموعی طور پر 38 مریض زیر علاج ہیں ۔ 20 مریض سرکاری ہسپتالوں میں اور 12 نجی ہسپتالوں میں داخل ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر میں 953 مختلف مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔