ایشیا کپ سپرفور؛ پاکستان بنگلہ دیش میچ کے دوران قذافی سٹیڈیم کی بتیاں گل ہو نے کی وجہ سامنے آ گئی

Asia Cup super four, City42, Bangladesh vs pakistan, Qadafi stadium, Lahore, PCB
سورس: X
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلہ کے اہم میچ میں جب پاکستان کی قومی ٹیم بیٹنگ کر رہی تھی اور سٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا، اچانک ایک لائٹ ٹاور  کی بتیاں بجھ گئیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹ ٹاور  اچانک بند ہونے سے سٹیڈیم کے ایک حصہ میں اندھیرا ہو گیا اور میچ روک دیا گیا۔ 

اس واقعہ سے شائقین میں سراسیمگی پھیل گئی اور سکیورٹی بھی الرٹ ہو گئی۔

پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ  پاکستان مین اورر پاکستان سے باہر بہت سے ملکوں میں لائیو دکھایا جا رہا تھا۔  لائیو نشریات میں ایک فلڈ لائٹ پول کی بتیاں گل ہو جانے کا منظر بھی نشر کیا گیا۔

قذافی سٹیڈیم میں لائٹ کی دیکھ بھال کرنے والے سٹاف نے کچھ دیر بعد ٹیکنیکل فالٹ دور کر کے فلڈ لائٹس بحال کر دیں اور رکا ہوا میچ دوبارہ شروع ہو گیا۔ 

قذافی سٹیڈیم میں فلڈ لائٹ پول اچانک خراب ہو جانے کے واقعہ کو لے کر بعض بھارتی کرکٹ شائقین نے سوشل پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان کی انتظامیہ پر طنزیہ مواد پوسٹ کیا۔ بعض شائقین نے کہا کہ پاکستان کی انتظامیہ ایک لائٹ پول چالو نہیں رکھ سکی اور  ایشیا کپ کے تمام میچوں کی پاکستان میں ہی میزبانی بھی کرنا چاہتی ہے۔ 

بعد ازاں معلوم ہوا کہ قذافی سٹیڈیم کے ایک فلڈ لائٹ پول کی بتیاں بجھنے کی وجہ تکنیکی خرابی تھی۔