استاد کے تشدد سے طالب علم کے زخمی ہونے کا واقعہ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نوٹس

 استاد کے تشدد سے طالب علم کے زخمی ہونے کا واقعہ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا نوٹس
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کومل اسلم : چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا سمن آباد میں روضتہ الاطفال میں استاد کے تشدد سے طالب علم کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطے کی ہدایت کر دی ۔

 چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے سمن آباد میں روضتہ الاطفال میں استاد کے تشدد سے طالبعلم کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچے اور لواحقین سے رابطے کی ہدایت کر دی ۔سارہ احمد کا کہنا ہے کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ، مبینہ تشدد کا شکار بچے کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔