ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول سے بچی کی لاش برآمد ہونے کی خبر کا ڈراپ سین

سکول، سی ای او ایجوکیشن،اعوان ٹاؤن،سٹی42
کیپشن: Rescue 1122,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)گورنمنٹ جونیئر ماڈل سکول اعوان ٹاؤن میں بچی کی لاش برآمد ہونے کی خبر افواہ نکلی، سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے افواہ پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔
سی ای او ایجوکیشن طارق حبیب فاروقی، ڈی ای او سکینڈری ملک احسان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرمرزا غلام حسین اور ایس ایچ او تھانہ اعوان ٹاؤن نے سکول دورہ کیا۔ سی ای او ایجوکیشن لاہور طارق حبیب فاروقی کا کہنا تھا سکول میں تعلیمی سرگرمیاں جاری ہیں،افواہ پھیلانے والے عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔