موبائل سم اب چہرہ دیکھ کر ملے گی

Sims Verification
کیپشن: Mobile Sims
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: غیرقانونی موبائل سمز کی روک تھام پی ٹی اے کے لئے درد سر بن گیا۔

موبائل سمز کے اجراء کے طریقہ کار میں چہرہ کی شناخت کروانے کی شرط شامل کرنے پر کام شروع  کردیا گیا، سم خریدنے کیلئے بائیو میٹرک کے ساتھ فیس اسکینگ بھی کرانا ہوگی۔ پی ٹی اے نے نئی سم تصدیقی نظام کے پائلٹ منصوبے پر کام شروع کردیا، اس نطام کے تحت سم خریدنے اور فروخت کرنے والے دونوں افراد کی فیس اسکینگ ضروری ہوگی، پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی سمز کے کاروبار میں موبائل کمپنیوں کا سٹاف ملوث ہے۔

غیر قانونی سمز کے اجراء کیلئے سلیکون تھمب امپریشن استعمال کیا جاتا ہے،  معصوم لوگوں کے ساتھ فراڈ کر کے غیر قانونی سمز کا اجرا کیا جاتا ہے، غیر قانونی سمز دہشتگردی اور دیگر کاموں کیلئے استعمال ہوتی ہیں،پی ٹی اے دستاویز  کے مطابق  تین موبائل کمپنیوں کے فرینچائزوں کو ساڑھے 23 ملین کے جرمانے کیئے گئے، تین سالوں میں 5 لاکھ 26 ہزار سے زائد غیرقانونی سمز بلاک کی گئیں،  غیر قانونی سمز کے اجراء پر 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلیک لسٹ کیئے گئے،غیرقانونی سمز کے کاروبار میں ملوث 52 موبائل فرینچائز بند کی گئیں۔

ریٹیلرز کے 2 ہزار 926 اور فرنچائز کے 21 افراد نکالے گئے، فرینچائزوں  کے 21 ملازمین معطل، 532 فرینچائزوں کو اس ضمن میں وارننگ جاری کی گئی،  پی ٹی اے نے غیرقانونی سمز کے کاروبار میں ملوث 29 کیس ایف آئی اے کو بھیجے، سی ایم پاک کو 10 کروڑ جبکہ یو فون کو 5 کروڑ کا جرمانہ کیا گیا، غیر قانونی سمز  جاری کرنے کر یوفون کے 178 ریٹیلرز کو معطل کیا گیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer