(عثمان علیم) ضلعی انتظامیہ نے شہر کی پناہ گاہوں میں گزشتہ روز قیام کرنے والے افراد کی تفصیلاتی رپورٹ جاری کر دی۔
ضلعی انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق بھاٹی گیٹ داتا دربار پناہ گاہ میں 137 افراد نے قیام کیا۔فروٹ و سبزی منڈی بادامی باغ پناہ گاہ میں 51 افراد نے قیام کیا۔ریلوے سٹیشن پناہ گاہ میں 74 افراد،لاری اڈہ پناہ گاہ میں 52 افراد ،ٹھوکر نیاز بیگ پناہ گاہ میں 73 افراد ،سروسز ہسپتال مسافر خانہ میں 95 افراد اورگنگارام مسافر خانہ میں 86 افراد نے قیام کیا۔گوہر اعجاز فاؤنڈیشن میں 105 جبکہ جنرل ہسپتال میں 392 افراد نے قیام کیا۔ ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ پناہ گاہوں میں مقیم افراد کو تمام تر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،پناہ گاہوں میں صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامی امور کو بھی بہترین انداز میں یقینی بنایا جا رہا ہے۔