سٹی 42: لیسکو میں سنگل فیز میٹرز کے بحران پر قابو پانے کا فیصلہ کرلیا گیا
کمپنی نے صارفین کو مارکیٹ سے میٹرز خریدنے کی اجازت دیدی،صارفین لیسکو کے منظورشدہ مینوفیکچررز سے سنگل فیز میٹرز کی خریداری کر سکیں گے،صارفین کو اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری کیلئے این او سی جاری کیا جائیگا۔
این او سی کے تحت صارفین مارکیٹ سے سنگل فیز سمارٹ میٹرز خرید سکیں گے،لیسکو کے شعبہ میٹریل مینجمنٹ نے پرائیویٹ سیکٹر سے خریداری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لیسکو کی جانب سے سکیورٹی کے لئے ڈیمانڈ نوٹس کا اجراء کیا جائیگا،لیسکو میں گزشتہ دو ماہ سے سنگل فیز میٹرز کی قلت پیدا ہوئی تھی،نیو کنکشنز اور ایم سی اوز کے لئے میٹرز کا سٹاک موجود نہیں تھا
لیسکو نے پرانے میٹرز کی لیبارٹری رپورٹ لیکر خراب میٹرز کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App