ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکپتن: اوباش شخص کی کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی  سےجنسی زیادتی

پاکپتن: اوباش شخص کی کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی  سےجنسی زیادتی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب کے ضلع پاکپتن میں تھانہ چکبیدی کے علاقے میں اوباش شخص نے کھیت میں کام کرنے والی 13 سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

پولیس حکام نے کہا کہ اللہ دتہ نامی ملزم نے فصلوں میں کام کرتی لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا۔

ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی جانب سے وقوعہ کا نوٹس لیے جانے کے بعد تھانہ چکبیدی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، تھانہ چکبیدی پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈی پی او جاوید چدھڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن پر خواتین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، لڑکی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔