ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتی کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

 سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتی کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: سپیشل برانچ پنجاب میں بھرتیوں پرعائدپابندی میں نرمی کی سمری تیار کرلی گئی۔

انٹیلی جنس اورٹیکِنیکل کیڈرمیں بھرتی کی اجازت کیلئےکابینہ سےمنظوری طلب کی گئی، پنجاب پولیس کی جانب سےگریڈ14سے گریڈ17کی بھرتیوں کی اجازت مانگی گئی۔

بھرتیاں سپیشل برانچ کےٹیکِنیکل کیڈراور انٹیلی جنس کیڈرکی منظورشدہ آسامیوں پرہونگی، آسامیوں پر بھرتی 2020 کے رولز کے تحت رکی ہوئی تھی۔

کابینہ سےمنظوری کےبعدسپیشل برانچ رولز2020میں ترمیم کےبعدبھرتی کی راہ ہموارہو گی۔

انٹیلی جنس کیڈرمیں خفیہ معلومات جمع کرنےوالاعملہ شامل ہو گا، ٹیکِنیکل کیڈرمیں سسٹم آپریٹرزٹیکنیِکل افسران اورسپروائزرزکی بھرتی تجویزکی گئی، سپیشل برانچ میں جدیدسکیورٹی وانٹیلی جنس نظام کومضبوط بنانے کیلئےاقدامات کیےگئے۔