ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزہ زار : بہنوئی کے ہاتھوں میاں بیوی کا قتل،حنا پرویز بٹ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئیں

سبزہ زار : بہنوئی کے ہاتھوں میاں بیوی کا قتل،حنا پرویز بٹ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقے سبزہ زار میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بہنوئی نے میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد گھر میں آگ لگا دی,حنا پرویز بٹ متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ گئیں.

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ خاندان کے گھر کا دورہ کیا، لواحقین سے ملاقات کی اور ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،میاں بیوی کی لاشیں پوسٹمارٹم کےبعدورثاکےحوالےکردی گئیں، تدفین کا عمل مکمل کر لیا گیا۔

 حنا پرویز بٹ  کا کہنا تھا کہ کسی پربھی اس طرح کےوحشیانہ حملےبرداشت نہیں کیےجائیں گے، ایسے درندہ صفت مجرم کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔