پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکو تاجر سے ڈیڑھ کروڑ چھین کر لےگئے

Robbers in Police Uniform, Lahore crimes, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک: لاہور کے علاقہ اچھرہ میں پولیس کی وردی میں ملبوس ڈاکووں نے تاجر  کو لوٹ لیا، بظاہر پولیس اہلکار دکھائی دینے والے دو ڈاکوؤں نےتاجر سے  ایک کروڑ  55 لاکھ روپے چھین لئیے ہیں۔

لٹ جانے والے ڈاکو نے ایف آئی درج کرواتے ہوئے بتایا کہ 4 لوگ موٹر سائیکل پر آئے جن میں سے دو نے پولیس یونیفارم پہن رکھی تھی۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کہا کہ چلیں آپ کو ڈی ایس پی مغل پورہ بلا رہے ہیں۔

تاجر کا بیان ہے کہ ڈٓکو اسے ساتھ لے گئے۔ مغل پورہ انڈر پاس کے قریب جا کر رائفل تان کر ہتھکڑیاں لگا دیں اور پیسے ملازم سے چھین کر سڑک پر قریب موجود سوزوکی کلٹس کارمیں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔