ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

PM imran khan met Gen Faiz
کیپشن: PM imran khan met Gen Faiz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید نے وزیراعظم عمران خان سے الوداعی ملاقات کی۔

وزیراعظم عمران خان نے ان کی خدمات کو سراہا اور مستقبل کیلئے نئی خواہشات کا اظہار کیا، دوسری طرف وزیراعظم سے آرمی چیف کی علیحدہ سے ملاقات کی اور  نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر مشاورت کی۔

  قبل ازیں آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کر دیا گیا ْ۔ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو جون 2019 میں ڈی جی آئی ایس آئی مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں اپریل 2019 کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ملی تھی اور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی سے قبل وہ جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer