سٹی42: رائٹر خلیل الرحمان قمر سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزم عثمان اصغر کو رائیونڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم نے خلیل الرحمان قمر کو کال کے ذریعے نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی اور ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان مانگا۔ اس کے علاوہ ملزم نے آمنہ عروج کی ویڈیو وائرل کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔
ملزم کی گرفتاری ایس ایچ او رائیونڈ اور سپیشل ٹیم کے تعاون سے عمل میں آئی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App