مصری شاہ؛ گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی

 مصری شاہ؛ گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: مصری شاہ میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے خودکشی کرلی۔ 

پولیس کےمطابق 18 سالہ محسن اکمل نے گھریلو جھگڑے پر اپنے سر میں گولی ماری۔ اہلخانہ نے مضروب کو میو ہسپتال منتقل کیا، لیکن جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ہیں۔ لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے، مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔