اوکاڑہ؛ پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد قتل

 اوکاڑہ؛ پرانی دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ سے 2 افراد قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان  : اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 24 جیڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار  افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد قتل کردیے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک خاتون اور نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ مرنے والے دونوں افراد کچہری سے تاریخ بھگت کر واپس آرہے تھے کہ اسی دوران موٹرسائیکل سوار  افراد نے ان پر فائرنگ شروع کردی۔ 

 پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے ۔