پولیس کا احسن اقدام، قیدیوں کی موجیں لگ گئیں

پولیس کا احسن اقدام، قیدیوں کی موجیں لگ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: جیل حکام کی جانب سے جیلوں میں قیدیوں کو سردی سےمحفوظ  رکھنے کیلئے اقدامات شروع کردیئےگئے۔ 
جیل حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں قیدیوں کیلئے 5 ہزارکمبل منگوا لئے گئے۔ تمام جیلوں کیلئےرواں ماہ 10ہزار کمبل منگوائے جائیں گے۔ مخیرحضرات کیجانب سےپہلی کھیپ گزشتہ روز آئی جی جیل آفس فراہم کی گئی۔ 
جیل حکام کا کہنا ہے کہ 63 ہزار قیدیوں کیلئے ہرسال ڈیمانڈ  کے مطابق کمبل فراہم کئے جاتے ہیں۔ غریب قیدیوں کیلئےتمام جیلوں میں ڈیمانڈکےمطابق کمبل اسی ماہ بھجوا دیئےجائینگے۔ ہوا دار بیرکس کی دیواروں کوپلاسٹک شیٹس سے کور کیا جارہا ہے۔