ہوٹل میں جھگڑے کے دوران مسلح ملزموں کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق

 ہوٹل میں جھگڑے کے دوران مسلح ملزموں کی فائرنگ،ایک شخص جاں بحق
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان)غالب مارکیٹ کے علاقہ میں ہوٹل میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔
فائرنگ کا واقعہ شیر پاؤ پل کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ہوٹل میں جھگڑے کے دوران مسلح ملزموں نے فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ۔

 واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی تاہم مقتول کی شناخت اور واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔