(ویب ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی حماس رہنما خالد مشعل سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔
ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی وفد کے ہمراہ تین دن میں حماس رہنماؤں سے تفصیلی ملاقاتیں ہوئیں،رہنماؤں کی حالیہ فلسطینی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، ترجمان کاکہناتھا کہ رہنماؤں نے مسلم اُمّہ اور خصوصا مسلم حکمرانوں سے اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ امت مسلمہ کو جسد واحد بن کر اسرائیل جیسے ناسور کا مقابلہ کرنا ہوگا ،جانوروں کے حقوق کی باتیں کرنے والا مغرب فلسطین میں جانوروں کا کردار ادا کرتا ہے۔
حماس رہنماؤں نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ،وفد میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی صوبہ سندھ مولانا راشد محمود سومرو اور مرکزی رہنماء جے یو آئی مفتی ابرار بھی شامل تھے ۔