ویب ڈیسک: سابق امریکی ہیوی ویٹ چیمپئین باکسر و ریسلر مائیک ٹائیسن پہلی بھارتی فلم میں بطور باکسر اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
بھارتی فلم ساز کرن جوہر کی پروڈکشن ’دھرما‘ کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں مائیک ٹائیسن کی پنجا مارنے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی گئی کہ امریکی باکسر بھی آنے والی فلم ’لگر‘ کا حصہ ہیں۔
The legend @MikeTyson is ready to celebrate this #Diwali with a few punches!????????@TheDeverakonda @ananyapandayy @karanjohar #PuriJagannadh @charmmeofficial @apoorvamehta18 @RonitBoseRoy @meramyakrishnan @iamVishuReddy @PuriConnects pic.twitter.com/XKF9fvKCcO
— Dharma Productions (@DharmaMovies) November 4, 2021
اسی پوسٹر کو خود امریکی باکسر نے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا اور بھارتی فلم کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ مائیک ٹائیسن کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ فلم ’لگر‘ کا حصہ ہوں گے، جس میں وجے دیوراکونڈا مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔
مذکورہ فلم میں بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے بھی شامل ہیں اور امکان ہے کہ فلم کو بیک وقت تامل، تیلگو اور ہندی زبان میں ریلیز کیا جائے گا۔’لگر‘ کے ڈائریکٹر پوری جگناتھ جبکہ اسے کرن جوہر کی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔