نماز کی بے حرمتی کرنے والا بدبخت گرفتار

ماز کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: ملزم محمد آصف
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نماز کی بے حرمتی کرنے والا بدبخت ملزم محمد آصف مظفرگڑھ میں گرفتار کرلیا گیا۔

نماز کا نعوذ باللہ مذاق اڑانے والے نوجوان کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سخت نوٹس لیا جس کے بعد مظفر گڑھ پولیس نے فوری ایکشن کرتے ہوئےملزم آصف کو شاہ جمال،  مظفر گڑھ سے گرفتار کرلیا۔ ملزم درزی کا کام کرتا تھا جبکہ اسے کچا کینجر ہیڈ 76 سے گرفتار کیا گیا۔ 
 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ملزم آصف کے خلاف سخت قانونی کارروائی کاحکم بھی دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایسے واقعہ سے ہر مسلمان کی دل آزاری ہوئی ہے، ملزم قانون کے تحت کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer