قاتل ڈینگی 5 زندگیوں کو نگل گیا، 388 نئے کیسز رپورٹ

Dengue
کیپشن: Dengue
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ(زاہد چودھری، راؤد لشاد، جنید ریاض) ڈینگی کے جان لیوا حملے جاری، شہر میں24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار مزید پانچ قیمتی زندگیاں نگل گیا، سرکاری طور پر مزید 388 نئے مریضوں کی تصدیق، ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 1562 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈینگی مچھروں کو تلف کرنے کیلئے جاری مہم کے دوران شہر میں مزید 950 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس کو موقع پر ٹیموں نے تلف کر دیا، اینٹی کار لفٹنگ سٹاف کا کانسٹیبل ڈینگی کے باعث دم توڑ گیا، پولیس حکام کے مطابق کانسٹیبل محمد اکرم بھٹی اینٹی کارلفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن میں تعینات تھا، جس کی چند روز قبل ڈینگی کے باعث طبیعت خراب ہوئی اور گزشتہ روز ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ حکام کے مطابق اب تک پولیس میں سب سے زیادہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں، ٹریفک پولیس کے 71 اور آپریشن ونگ کے 23 اہلکار ڈینگی کا شکار ہوئے ہیں جبکہ انویسٹی گیشن ونگ کے 7اہلکار ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی و انسداد ڈینگی مہم کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے اپنی موجودگی میں سرکاری ڈسپنسری کی چھت کی سرویلنس کرائی، انسداد ڈینگی پر مامور ٹیموں کے ریکارڈ کی تصدیق کی اور گھروں سے فیڈ بیک لیا۔

کمشنر لاہور نے دھرم پورہ میں قائم سروس ڈیلیوری کیمپ کا بھی دورہ کیا اور دھرم پورہ میں صفائی آپریشن پر مامور صفائی ورکرز کی کارکردگی و ریکارڈ بھی چیک کیا، ڈینگی مچھروں کو تلف کرنے کیلئے جاری مہم کے دوران شہر میں مزید 950 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا، جس کو موقع پر تلف کردیا گیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) کی ہدایات پر حفیظ سنٹر میں ڈینگی سپرے کردیا گیا۔

 

 

Sughra Afzal

Content Writer