نواب شاہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے اور عام انتخابات کی پیش گوئی کردی اور کہا عوام مہنگائی سے سخت پریشان ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خواب دیکھا ہے کہ عمران خان کے حالات بہت خراب ہیں، وہ خود مستعفی ہو کر عام انتخابات کا اعلان کریں گے، مہنگائی کے حوالے سے منظور وسان کا کہنا تھا کہ ملک میں اتنی مہنگائی کردی جس سے عوام سخت پریشان ہیں، عوام اچانک سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے نیب مقدمات کے سے متعلق کہا کہ میرے کیخلاف نیب نے جھوٹے مقدمات بنائے جو خود ختم ہوجائیں گے، میرے خلاف مقدمات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
منظور وسان نے کہا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کے واقعہ انتہائی افسوناک ہے ، مقتول پیپلز پارٹی کا کارکن تھا ان کی موت پر بہت افسوس ہوا۔