لاہور کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہری اذیت کا شکار

لاہور کی اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام، شہری اذیت کا شکار
کیپشن: City42- Traffic Jam, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ایپکا کے احتجاج کے باعث لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے پر شہری آگ بگولہ ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق پنجاب  سول سیکرٹریٹ کے باہر ایپکا ملازمین سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا، لٹن روڑ، بینک روڑ،اشفاق احمد روڑ، جین مندر چوک پرگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا، ٹریفک جام ہونے سے شہری اذیت کا شکار ہیں، اسسٹنٹ کمشنر راستہ کلیئر کرانے کیلئے سیکرٹریٹ پہنچ گئےہیں۔

روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک جام رہنے پر شہریوں نے غصے کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے موثر پلان تیار کیا جائے تاکہ آئےروز کی مشکلات سے چھٹکارہ مل سکے۔
 

Sughra Afzal

Content Writer