لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، بڑی پابندی ختم، اب ہر گھر کو گیس ملے گی

لاہوریوں کیلئے اچھی خبر، بڑی پابندی ختم، اب ہر گھر کو گیس ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد سپرا) شہریوں کیلئے خوشخبری، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے ہاؤسنگ سوسائٹیز اور ٹاؤنز میں گھریلو صارفین کو کنکشن فراہم کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی فہرست سوئی ناردرن کو ارسال کی تھی۔ جس کی وجہ سے کنکشن لگانے کا کام روکا گیا تھا۔ تاہم ایل ڈی اے کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اور مراسلے کی روشنی میں دوبارہ کنکشن لگانے پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے15 ہاؤسنگ سکیمز میں کنکشن لگانے کی اجازت دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور میڈیکل سوسائٹی فیز ون اور تھری، حافظ ٹاؤن، پاک ٹاؤن ملتان روڈ، ایل ڈی اے ایونیو ون، عامر ٹاؤن، علی عاصم ٹاؤن، رضوان گارڈن، خیبر گارڈن، علی ٹاؤن ، نیو جیون یادگار، ساجد ٹاؤن، اشرف گارڈن، پیراگون اور گلبرگ گارڈن میں گیس کنکشن لگائے جا سکیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer