سٹی 42: ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے سستا ہوگیا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.75 روپے سے کم ہوکر 278.72روپے پر بند ہوا
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر4 پیسے سستاہوکر 279.98 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یورو 1.14 روپے مہنگا ہوکر 330.22 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1.39 روپے مہنگاہوکر 382.07 روپے کا ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 15 پیسے سستاہوکر 76.70 روپے کاہوگیا ۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 14 پیسے مہنگاہوکر 75.20 روپے پر پہنچ گیا ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App