سٹی 42: پنجاب کی 45 جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے کا معاملہ ایوان میں پہنچ گیا۔
لیگی رکن اسمبلی طاہرہ مشتاق نے کہا جیلوں میں 38 ہزار قیدیوں کی گنجائش مگر 71 ہزار سے زائد اسیران قید ہے،اڈیالہ جیل میں 2171 قیدیوں کی گنجائش مگر 8ہزار قیدی رکھے گئے ۔
بہاولپور جیل میں 176 قیدیوں کی گنجائش 770 اسیران قید ہیں۔تمام جیلوں میں علاج کے لئے ایک ڈاکٹر تعینات ہے۔
پارلیمانی سیکرٹری نے کہا پنجاب میں جیلوں میں اسیران کیلئے جگہ کی کمی ہے،نئی جیلیں بن رہی ہیں جس سے معاملات میں بہتری آئیگی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App