ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڑک کراس کرتے بزرگ کو ٹکر مارکر فرار ہونیوالا موٹر سائیکل سوار گرفتار

سڑک کراس کرتے بزرگ کو ٹکر مارکر فرار ہونیوالا موٹر سائیکل سوار گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:لاہور کے علاقے شالیمار میں سڑک کراس کرتے بزرگ شہری کو ٹکر مار کر فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق شالیمار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر کو گرفتار کیا، جسے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ہیئر کے علاقے سے ٹریس کیا گیا۔ واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا جب ملزم نے 65 سالہ بزرگ شہری کو موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر موقع سے فرار اختیار کر لیا تھا۔

حادثے کے نتیجے میں بزرگ زبیر احمد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔

ایس پی سول لائنز کے مطابق ملزم عمیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔