ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید گرمی سے گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک اضافہ

شدید گرمی سے گیسٹرو کے مریضوں میں خطرناک اضافہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی میں حالیہ شدید گرمی  کی لہر کے باعث پیٹ کی بیماریوں، خصوصاً گیسٹرو کے کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔

جناح اسپتال کے حکام کے مطابق روزانہ 150 سے زائد مریض معدے کے امراض میں مبتلا ہو کر اسپتال آ رہے ہیں جبکہ عام دنوں میں یہ تعداد تقریباً 50 ہوتی تھی۔ زیادہ تر مریض الٹی، دست، پیٹ درد اور ڈائریا جیسی علامات کے ساتھ آ رہے ہیں، جو آلودہ پانی اور غیر معیاری خوراک کے استعمال کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو صاف اور ابلا ہوا پانی استعمال کرنے جبکہ باسی اور کھلے کھانوں سے پرہیز ار کرنے کی ہدایت کر دی۔

ماہرین کے مطابق کھانے سے پہلے ہاتھ دھونا اور صفائی کا خاص خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

گرمی کی شدت کے پیشِ نظر ماہرین نے زیادہ پانی، او آر ایس اور دیگر مشروبات کے استعمال کو بھی ضروری قرار دیا ہے تاکہ جسم میں پانی کی کمی سے بچا جا سکے۔