وقار حسین: خیرپور کے قریب ٹنڈومستی میں مولوی کا معصوم بچے پر سخت تشدد, طالب علم کو اٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا، ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے واقہ کا نوٹس لے لیا۔
تفصیلات کےمطابق خیرپور کے قریب ٹنڈومستی میں مولوی کا معصوم بچے پر سخت تشدد، طالب علم کو اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اٹھا کر سڑک پر پٹخ دیا، معصوم طالب علم چیختا چلاتا رہا مگر ظالم مولوی کو رحم نہ آیا۔
مولوی کے تشدد سے معصوم طالب علم بیہوش ہوگیا، مولوی کی طالب علم کے اوپر تشدد کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا، پولیس کے مولوی کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے جاری ہیں۔