ویب ڈیسک:روس میں ماسکو سے 400 کلومیٹر دور نزہنیہ نووگورد ریجن کے دیہاتی علاقہ میں روس کے یوکرائن پرحملہ کاایک سرگرم بلاگر ضخر پریلیپن کار بم حملہ میں زخمی ہو گیا جبکہ بلاگر کا ڈرائیور ہلاک ہو گیا اور کار بری طرح تباہ ہو گئی۔ ایک ماہ پہلے بھی یوکرائن پرحملی کاحامی بلاگر ولادلین تترسکی سینٹ پیٹرسبرگ میں ایک کیفے میں فائرنگ سے قتل ہو گیا تھا۔ ماسکو میں روس کی وزارت داخلہ نےحملہ کے دو گھنٹے بعد بتایا کہ مقامی حکام نے ضخر پریلیپن پرحملہ کے شبہ میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
نزہنیہ نووگورد کے گورنر گلین نکیتن نے بتایا کہ ضخر اب ہوش میں ہے، پولیس اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔روس نے کار بم دھماکے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے حملے کا الزام یوکرین پر عائد کر دیا ہے۔