ویب ڈیسک: وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق نے ملاقات کی، آزاد جموں و کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آزاد کشمیر کے وزیر اعظم انوار الحق کو ملکی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر سمیت تمام علاقوں کی ترقی پر یقین رکھتی ہے۔
ملاقات میں وزیر خزانہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔