تربوز خراب نکلنے پر گاہک نے دکاندار کو گولیاں ماردیں

تربوز خراب نکلنے پر گاہک نے دکاندار کو گولیاں ماردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین:  لاہور کے علاقے سبزہ زار میں تربوز خراب نکلنے پر گاہک نے دکاندار پر فائرنگ کردی  جس سے دکاندار شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی شخص کی شناخت عابدعلی کے نام سے ہوئی،عابد علی جناح ہسپتال میں زیرعلاج ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، فائرنگ کا واقعہ چوکی والی پلی کے قریب پیش آیا،چوکی والی پلی پر عابدعلی تربوز فروخت کرتا تھا،تربوز خریدنے کیلئے آنیوالے گاہکوں کیساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عابد علی کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عابد علی کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔