ویب ڈیسک: پاکپتن سے مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی میاں نوید کے والد رانا احمد علی آرائیں کو قتل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ میاں نوید کے والد رانا احمد علی کو بیڈ روم میں فائرنگ کر کے قتل کیا گیاہے ۔ پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ دوسری طرف ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی کا کہنا ہے کہ انہیں گھریلو ملازمین نے فون پر والد کے قتل کی اطلاع دی جس کے بعد لاہور سے فوری طور پر پاکپتن کیلئے نکل پڑا۔
ریسکیو حکام کے مطابق انہیں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے جبکہ بیڈروم سے گولیوں کے خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
افسوسناک خبر
— Asif Sehmi (@AsifSehmi) May 6, 2022
مسلم لیگ ن کے MPA میاں نوید علی کے والد سینیئر مسلم لیگی رہنما رانا احمد علی کو پاکپتن میں ان کے ڈیرے پر قتل کر دیا گیا
انا للہ وانا الیہ راجعون pic.twitter.com/zM4wIMzc4G
ادھر وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ حمزہ شہباز نے میاں نوید کے والد کے قتل کو افسوسناک قرار دیا ہے جبکہ اسے پنجاب پولیس کے لئے ٹیسٹ قرار دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت بھی کی ہے۔