محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں تیزی سے اضافے کی توقع ہے۔بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے

اس کے علاوہ بالائی اور وسطی سندھ، وسطی و جنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری معمول سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔شدید گرم اور خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ درجہ حرارت کے باعث انرجی کی کھپت پڑ جائے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے کے دوران زیادہ درجہ حرارت کے باعث دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا مناسب اقدامات کریں۔