سعید احمد:ملک میں لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ بندش کےباعث10عیدسپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ، ریلوے انتظامیہ نےعید سپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق ملک میں لاک ڈاؤن اور ٹرانسپورٹ بندش کےباعث10عیدسپیشل ٹرینیں چلانےکافیصلہ کیا گیاہے، لاہور ریلوے ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 7مئی سے 10 مئی تک لاہور اور کراچی سے دو طرفہ روزانہ رات8بجےعیدسپیشل ٹرین چلے گی،لاہورسےٹرین بذریعہ رائیونڈ، اوکاڑا،ساہیوال، ملتان، بہاولپور، روہڑی،حیدرآباد کراچی پہنچےگئی جبکہ نویں عیدسپیشل ٹرین11مئی کو رات8بجےکراچی سےراولپنڈی کیلئےچلےگی جبکہ دسویں عید سپیشل ٹرین 12 مئی کو کراچی سے ملتان کیلئے روانہ ہوگی۔ ذرائع کے مطابق ریلوے عید پر زیادہ ٹرینیں چلانےکافیصلہ لاک ڈاؤن اور انٹر سٹی روڈ ٹرانسپورٹ بندش کے باعث کیا گیا ہے۔عید سپیشل ٹرینوں کی سپیڈکےحوالے سے ڈرائیورز کو ہدایات جاری کردی گئیں، ڈرائیور زیادہ سے زیادہ 105کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسےٹرین چلانےکےپابند ہونگے۔