زاہد چودھری:محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے ایک انوکھا اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت پاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کی بڑی علاجگاہ کی سربراہی بے ہوشی (Anesthesia) کے ڈاکٹر کو سونپنے کی تیاری کی گئی ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر پی آئی سی پروفیسر بلال محی الدین کی 18 روزہ بیرون ملک رخصت منظور ہونے کے بعد انستھزیا کے پروفیسر ڈاکٹر عمران الحسن کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا چارج سنبھالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر بلال محی الدین 18 مارچ سے 4 اپریل تک رخصت پر ہوں گے اور اس دوران پی آئی سی کی قیادت ڈاکٹر عمران الحسن کے ہاتھ میں ہوگی۔
پی آئی سی کی 40 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی بے ہوشی کے ڈاکٹر کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر بنایا جا رہا ہے۔ اس فیصلے کے بعد کارڈیک سرجری اور کارڈیالوجی کے پروفیسرز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔