ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اب بتائیں میں جیل میں بیٹھ کر بھی مرغی مہنگی کرتا رہا؟

اب بتائیں میں جیل میں بیٹھ کر بھی مرغی مہنگی کرتا رہا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد شہبازشریف سےملاقات، حمزہ نے والد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ لیگی رہنماوں کے ساتھ پی ٹی آئی کارکنوں کی بدتمیزی کی مذمت کی۔ چکن کی بڑھتی قیمت پر سوال اٹھایا کہ برائلر کے نرخ کون بڑھا رہا ہے?
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل پہنچے اور اپنے والد شہباز شریف سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہباز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کی سینئر لیڈرشپ کے ساتھ بدتمیزی پر حمزہ شہباز نے کہا کہ ایسا کلچر کبھی نہیں دیکھا۔
برائلر کی بلند قیمت پرحمزہ شہباز نے سوال اٹھایا کہ پہلے تو ان پر الزام لگایا جاتا تھا اب حکمران بتائیں کہ مرغی کی قیمت کون بڑھا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے، عوام کا غصہ حکمرانوں کو لے ڈوبے گا۔
 

Malik Sultan Awan

Content Writer