(علی ساہی) پنجاب پولیس کا فورس کو کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے آگاہی دینے کا فیصلہ، آئی جی پنجاب نے صوبہ بھرمیں تھانوں اور یونٹس میں سربراہان کو تعینات اہلکاروں کےلیے آگاہی سیشن کروانے کا حکم دے دیا۔
آئی جی پنجاب نے صوبہ بھرکے تمام آرپی اوز اور ڈی پی اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے، جس میں آئے روزکرونا کے کیسزسامنے آنے پرتھانوں اور فیلڈمیں ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کوکرونا وائرس سےبچاؤ کی تدابیرکے لیے آگاہی سیشنز کا انعقاد کرنے کا حکم دیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام یونٹس کے سربراہان بھی فوری طورپرماہرین کو دفاتر میں بلوا کرلیکچرزاور روک تھام میں کردار کے حوالے سے آگاہ کریں، آئی جی پنجاب نے افسران کو ایسے سیشنز منعقد کرکے تصاویر اور رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا حکم دیا ہے تاکہ اس موزی مرض سے احتیاط کرکے اسے پھیلنے سے روکا جاسکے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App