اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مہنگے واک ویز بنانے کا انکشاف

اورنج لائن ٹرین منصوبے میں مہنگے واک ویز بنانے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے) اورنج لائن ٹرین منصوبے میں جین مندر، انارکلی، بوہڑ والا تا گرین لائن مہنگے واک ویز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ نے نئے پی سی ون کی منظوری پر اعتراضات لگا دیئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی محکمہ ترقیاتی بورڈ کی جانب سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جواب طلب کیا گیا تھا کہ جین مندر، انار کلی، بوہڑ والا تا گرین لائن میں مسافروں کے لیے مہنگے واک وے بنانے کے پلان اور نرخ ناموں کی تفصیلات فوری ارسال کی جائیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  اورنج لائن ٹرین منصوبے میں بڑی پیشرفت، ڈیرہ گجراں سے شالیمار تک ٹریک مکمل

پی اینڈ ڈی حکام کے مطابق پراجیکٹ کے لیے الگ سے پی سی ون بنا کر 2 ارب روپے کے اضافی فنڈز منظور کرائے گئے۔ ایل ڈی اے کی جانب سے مذکورہ منصوبے پر مارکیٹ ریٹ کی بجائے انجینئر نرخوں کی رقم منظور کروائی گئی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری نہیں لی گئی۔

خبر ضرور پڑھیے:  اورنج لائن ٹرین منصوبہ پانچ ماہ میں مکمل ہوجائے گا: خواجہ احمد حسان

ستاویزات کے مطابق ایل ڈی اے نے اضافی نرخوں پر پی اینڈ ڈی جواب پیش کر دیا۔ جس میں چیف انجینئر ایل ڈی اے اسر (ر) سعید نے جواب دیا ہے کہ مذکورہ پی سی ون میں الیکٹرک اشیاء کی خریدو فروخت کے لیے ریٹس پر قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی۔ جبکہ انجینئرز کے طے کردہ نرخ ناموں پر اتفاق کرتے ہوئے خود منظوری دی ہے۔ جس کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے منظوری مشروط نہیں ہے۔